کاپ 30 میں پنجاب کی نمائندگی کرنا اور وہاں کئے جانے والے اقدامات کا اعتراف ہونا اہم پیش رفت ہے: وزیراعلیٰ کی گفتگو
لاہور (سپیشل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے برازیل میں ہونے والی کاپ 30 کانفرنس میں پنجاب کے ماحولیاتی اقدامات کو ایک مضبوط اور مؤثر مثال کے طور پر پیش کیا گیا، جو صوبے کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خصوصاً پنجاب کے عملی کام کو عالمی سطح پر جو پذیرائی مل رہی ہے، وہ اس بات کی علامت ہے کہ صوبہ ماحولیاتی اصلاحات کے میدان میں سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کر رہا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ کاپ 30 میں پنجاب کی نمائندگی کرنا اور وہاں کیے جانے والے اقدامات کا اعتراف ہونا ایک اہم پیشرفت ہے۔ عالمی فورمز پر پنجاب کی جانب سے آلودگی میں کمی، صاف ہوا کے فروغ، اور موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مرتب کی گئی حکمت عملی کو نہ صرف سراہا جا رہا ہے بلکہ اسے دیگر ممالک کے لیے بھی ایک قابل تقلید مثال قرار دیا جا رہا ہے۔مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ پنجاب نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں جنہیں عالمی برادری سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔