ملک کو شدید مون سون، غیر معمولی بارشوں، سیلاب و دیگر آفات کا سامنا ہے:وزیر مملکت
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیرِ مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا ہے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی ایک مستقل حقیقت بن چکی ہے، ملک کواب شدید مون سون، غیر معمولی بارشوں، سیلاب و دیگر آفات کا سامنا ہے۔نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی کی تیاریوں اور رسپانس پر منعقدہ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات ہماری آبادی اور صحت کے نظام پر مرتب ہو رہے ہیں۔وزیرِ مملکت صحت نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات ہماری آبادی اور صحت کے نظام پر مرتب ہو رہے ہیں اور ملک کو اب شدید مون سون، غیر معمولی بارشوں، سیلاب اور دیگر آفات کا سامنا ہے۔