ویب ڈیسک:وزارت داخلہ نے پاکستان میں غیر قانونی وی پی اینز کی بندش کے لیے پی ٹی اے کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔
مراسلے کی تفصیلات
دہشتگرد وی پی این کے ذریعے اپنی شناخت چھپا رہے ہیں اور اس کا استعمال دہشتگردی کے مقاصد کے لیے کیا جا رہا ہے۔وی پی اینز پونوگرافی اور توہین مذہب کے مواد تک رسائی کے لیے بھی استعمال ہو رہے ہیں۔
ہدایات
غیر قانونی وی پی اینز کی بندش: وزارت داخلہ نے درخواست کی کہ غیر قانونی وی پی اینز کو بند کیا جائے۔رجسٹرڈ صارفین کا تحفظ: قانونی وی پی این استعمال کرنے والے صارفین متاثر نہ ہوں۔
رجسٹریشن کی آخری تاریخ: تمام قانونی وی پی اینز کو 30 نومبر تک پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میں اپنی رجسٹریشن مکمل کرنی ہوگی۔یہ اقدام ملک میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔