ویب ڈیسک:2024 کا آخری سپر مون، جسے "بیور مون" کے نام سے جانا جاتا ہے، آج 15 نومبر کی رات کو نمودار ہوگا۔
یہ آسمانی مظہر اس وقت پیش آتا ہے جب چاند اپنے مکمل مرحلے کے اختتام پر پہنچ جاتا ہے اور زمین کے قریب ترین مقام پر ہوتا ہے، جسے "perigee" کہا جاتا ہے۔اس دوران چاند معمول سے بڑا اور زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔چاند 16 نومبر کی صبح 2:58 پر اپنے عروج پر پہنچ جائے گا۔ بہترین نظارے کے لیے 15 نومبر کو غروب آفتاب کے فوراً بعد مشرقی افق کی طرف دیکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، "Pleiades" ستاروں کا جھرمٹ بھی چاند کے قریب دیکھا جا سکے گا، جسے "Seven Sisters" بھی کہا جاتا ہے۔2024 کے دیگر قابل ذکر سپر مونز میں 19 اگست کو "اسٹرجن مون"، 18 ستمبر کو "ہارویسٹ مون" اور 17 اکتوبر کو "ہنٹر مون" شامل ہیں۔ 15 نومبر کا "بیور مون" 2024 کا چوتھا اور آخری سپر مون ہوگا۔