منشیات سے انکار زندگی سے پیار:ایس پی شاہ میر خالد

 صوبائی دارالحکومت کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی ہے
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی ڈولفن کا کہنا ہے کہ منشیات سے انکار زندگی سے پیارمنشیات کیخلاف جو عہد کیا ہے وہ نبھائیں گے۔مجاہد سکواڈ ناکہ عبد الستار ایدھی نے منشیات سپلائی کرنیوالوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئیلاکھوں روپے مالیت کی چرس،افیون اورہیروئن برآمد کرکے 2 ملزمان کوگرفتار کرلیا  ترجمان مجاہد سکواڈ کے مطابق ناکہ پرموجود جوانوں نے مشکوک گاڑی کو چیک کیاگاڑی کی چیکنگ پر 105کلو چرس،43 کلو افیون،1800گرام ہیروئن برآمد کی گئی ملزمان نے منشیات کو گاڑی کے مختلف پارٹس میں چھپا رکھا تھاملزمان مردان سے لاہورمنشیات لیکر آرہے تھے ڈی ایس پی موبائلز مبشر اعوان نے گاڑی سے برآمد ہونے والی منشیات پر کارروائی اپنی موجودگی میں کروائی۔ڈی ایس پی مبشر اعوان نے اپنی زیر نگرانی ملزمان سرتاج اور ریاض کو منشیات سمیت مزید کارروائی کیلئے تھانہ چوہنگ کے حوالے کر دیا گیا ایس پی مجاہد موبائلز شاہ میر خالد کے مطابق  منشیات کی روک تھام کیلئے جلد مختلف اداروں کیساتھ ملکر ورکشاپس کا انعقاد کریں گے۔نوجوان نشے کی لت میں لگ کر اپنی صلاحیتوں کو ضائع مت۔کریں منشیات کیخلاف ہر فرد کو بیدار ہونا پڑے گا تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ایس پی موبائلز شاہ میر خالد کی طرف سے ناکہ انچارج، ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے صوبائی دارالحکومت کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کا عمل جاری ہے۔