پنجاب :ڈینگی کے وار تیز

مزید 89کیس رپورٹ ،سب سے زیادہ راولپنڈی میں 67 کیس،رواں سال 7182 مریض رپورٹ 
لاہور (کرائم رپورٹر ) پنجاب میں ڈینگی کے وار نہ تھم سکے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 89کیس رپورٹ ہوئے۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کر دئیے جس کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 67، لاہور سے 6جبکہ گوجرانوالہ سے 5 کیس رپورٹ ہوئے۔فیصل آباد 3، اٹک 2،ساہیوال، بہاولپور، میانوالی، قصور، وہاڑی اور گجرات سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔ ایک ہفتہ میں 549جبکہ رواں سال اب تک 7182 مریض رپورٹ ہوئے۔