24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی 105 ،لاہور 4 ، اٹک، ملتان سے ایک ایک مریض کی تصدیق
لاہور(خصوصی رپورٹ)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے بھر میں ڈینگی کیسز کے اعداد و شمار جاری کر دئیے۔ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں ڈینگی کے 114 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا راولپنڈی سے 105 اور لاہور سے 4 ڈینگی کیسز سامنے آئے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اٹک، ملتان، خانیوال، سیالکوٹ اور ساہیوال سے ایک ایک مریض رپورٹ ہوا ۔