علامہ اقبال زون میں 22،سمن آباد زون سے 7، نشتر زون سے 6،گلبرگ زون سے 5 مریض رپورٹ ہوئے
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں ڈینگی کے درجنوں نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔لاہور میں ڈینگی بخار کے 56نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی، ڈینگی سے زیادہ علامہ اقبال زون متاثر ہوا جہاں 22نئے مریض رپورٹ ہوئے۔سمن آباد زون سے 7، نشتر زون سے 6،گلبرگ زون سے 5، داتا گنج بخش زون سے 4، کینٹ ، راوی اور عزیز بھٹی زون سے ڈینگی کے 3,3،شالامار زون سے 2اور واہگہ زون سے ڈینگی کا ایک مریض رپورٹ ہوا۔