مریدکے: بچوں کے جھگڑے پر فائرنگ، ماں بیٹا زخمی

مریدکے: بچوں کے جھگڑے پر فائرنگ، ماں بیٹا زخمی

ویب ڈیسک:مریدکے کے علاقے ننگل ساہداں میں بچوں کے جھگڑے پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ماں بیٹا شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچوں کے درمیان لڑائی ہوئی اور اس کے بعد ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔فائرنگ کی زد میں آ کر خاتون عظمیٰ اور اس کا بیٹا سعید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کا مقصد نوجوان سعید کو قتل کرنا تھا، تاہم گولیاں اس کی والدہ عظمیٰ کے جسم میں جا کر لگ گئیں، اور وہ بچاتے ہوئے زخمی ہو گئے۔ملزمان نے حملے کے دوران پولیس پر بھی فائرنگ کی کوشش کی، مگر وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔