پاکستان سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پرعزم ہے:سیدال خان
کوئٹہ/اسلام آباد(آئی این پی )ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے۔دہشت گرد عناصر ہمارے حوصلے کبھی پست نہیں کر سکتے۔پاکستان سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے ان خیالات کا اظہار سی ایم ایچ سینٹر کوئٹہ میں زیر علاج ریلوے اسٹیشن سانحے میں زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے اس سانحہ میں زخمیوں سے ان کی جلد صحت یابی،نیک خواہشات اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے شہدا کے لواحقین سے بھی دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ دہشتگرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے اور یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔