سخت کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ طلباء اور نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے
لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کی خصوصی ہدایت پر ہربنس پورہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے اہم کارروائی کی ہیایس ایچ او ہربنس پورہ محمد عمران نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مشہور بدنام زمانہ منشیات فروش افتخار کو گرفتار کرلیاپولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم افتخار کے قبضے سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں، کالجز اور ہوسٹلز کے اطراف نوجوانوں کو منشیات فروخت کرتا تھا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے ایس ایچ او محمد عمران اور پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ طلباء اور نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے۔