لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر کی جانب سے اسیران کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت پنجاب اور صدر دفتر کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کیلئے پنجاب کی مختلف جیلوں کے اچانک دورے کیں ترجمان جیل حکام کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات کا سنٹرل جیل فیصل آباد ، سنٹرل جیل ساہیوال اور ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد کا اچانک دورہ۔ڈیوٹی میں غفلت ، سستی و بددیانتی کا مظاہرہ کرنے والے آفیسران و اہلکاران کے خلاف تادیبی کارروائی کا آغازکر دیا گیاآئی جی جیل خانہ جات نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ اسیران کو فراہم کیئے جانے والے کھانے کے معیار کی جانچ اور گندم کی پسائی کے عمل کی چیکنگ کے لیے سنٹرل جیل فیصل آباد کا اچانک دورہ کیا ہیاس دورے کے دوران ڈیوٹی میں غفلت ، سستی اور بددیانتی کا مظاہرہ کرنے پر ہیڈ وارڈ امداد حسین ، وارڈر شہزاد اسلم اور وارڈر عثمان نواز کو نوکری سے معطل جبکہ اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ جیل عبدالمنیم کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا ہیآئی جی جیل خانہ جات نے گندم کی صفائی ، حفاظت و پسائی ، کچن انتظامات میں بہتری اور ٹیوٹا کورسز کے حوالے سے انتظامات میں بہتری کی ہدایت کی ہے۔ علاؤہ ازیں زیادہ اسیران کو ٹریننگ دے کر معیاری ٹف ٹائل کی پیداوار کو بڑھانے کی بھی ہدایت کی ہے۔سنٹرل جیل ساہیوال کے دورے کے دوران آئی جی جیل خانہ جات نے خواتین وارڈ ، ہسپتال ، لائبریری ، سنٹرل ٹاور اور سٹور سمیت دیگر جیل انتظامات کا جائزہ لیا ہیآئی جی جیل خانہ جات نے خواتین اسیران کیلئے بیکنگ کورس کے اجراء ، خواتین اسیران کو گرم روٹی کی فراہمی کیلئے خواتین وارڈ میں تندور کی تنصیب خواتین وارڈ کے فرش کی مرمت اور خواتین وارڈ میں وائٹ واش کی ہدایت کی ہے۔علاؤہ ازیں جیل میڈیکل آفیسر اور سائیکالوجسٹ کے ذریعے تمام اسیران کی سائیکالوجیکل سکریننگ اور جیل ایمبولینس کو مکمل فعال کرنے کی ہدایت کی ہیمزید جیل لائبریری میں کتب کے اضافے ، سی سی ٹی وی کیمروں کے وڑن کی کلیرنس کیلئے درختوں کی کانٹ چھانٹ ، خوبصورتی کیلئے مزید پھولدار پودے لگانے اور زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کی بھی ہدایت کی ہے۔ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد کے دورے کے دوران آئی جی جیل خانہ جات نے وویمن جیل کے تعمیراتی کام ، جیل کچن ، آٹا چکی اور غلہ گودام کا معائنہ کیا ہیآئی جی جیل خانہ جات نے روٹی گرم رکھنے کیلئے پیرا شوٹ کلاتھ اور فوم سے بنے ہاٹ باکس منگوانے ، لہسن پیاز برائے ضرورت ایک ہفتہ رکھنے اور گندم کی صفائی ، حفاظت اور پسائی کے انتظامات بارے ہدایات کی ہیں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر کا تمام آفیسران و اہلکاران کو پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں محنت ، لگن اور دیانتداری کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پنجاب کی جیلوں میں مقید اسیران کو قانون کے مطابق تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیاسیران کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت پنجاب اور صدر دفتر کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد میں سستی اور کوتاہی ہر گز برداشت نہ کی جائے گی۔