متعدد بچے اور خواتین اغواء ،دو عمررسیدہ افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملبے سے بر آمد
امپھال(آئی این پی ) بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں خون ریز نسلی فسادات اور فوج کے جعلی مقابلوں کے باعث کشیدگی برقرار ہے ۔انتہا پسند ہندوں کی جانب سے ریاستی سرپرستی میں عیسائیوں اور اقلیتوں کی نسل کشی جاری ہے۔ جیریبام کے علاقے سے تین بچے اور تین خواتین کو اغوا کرلیا گیا جبکہ دو عمررسیدہ افراد کی تشدد شدہ لاشیں ملبے سے ملیں۔جیریبام ضلع میں پولیس کے ہاتھوں 10 کوکی عیسائیوں کی ہلاکت کے بعد سے کرفیو نافذ ہے۔