بین الاقوامی برادری، خاص طور پر امریکا پر لازم ہے کہ وہ ان مظالم کے خلاف کارروائی کرے،عالمی ناقدین
نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی ریاست منی پور میں جاری فسادات میں ابتک 360سے زیادہ گرجا گھروں کی تباہی کے ساتھ ساتھ 7,000گھروں کو جلانے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق مودی کی قیادت میں، مذہبی اقلیتوں کے خلاف خاص طور پر عیسائیوں کے خلاف مذہبی عدم برداشت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ تین مئی 2023میں منی پور میں میتی لوگوں کے درمیان نسلی تشدد پھوٹ پڑا، اپریل 2023میں، منی پور ہائی کورٹ کا میتیز کے لیے شیڈولڈ ٹرائبل اسٹیٹس کی سفارش کرنے کا حکم قبائلی احتجاج کا باعث بنا۔ رپورٹ کے مطابق 3مئی 2023کو کوکیز اور میٹیس کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں، جس سے تشدد پھیل گیا جس نے بڑی حد تک عیسائی کوکی آبادی کو متاثرکیا۔ بحران کے باوجود کرفیو اور انٹرنیٹ کی بندش برقرار ہے، اقلیتوں کو دبایا گیا اور سیاسی رہنما خاموش رہے۔ کوکی خواتین کو کومبنگ آپریشنز کی آڑ میں بربریت کا نشانہ بنایا جا تاہے۔عالمی ناقدین بشمول سونیا جوزف(سائوتھ ایشیا سولیڈیریٹی انیشی ایٹو) ، اقلیتوں کے روزانہ لنچنگ کی مذمت کی اورمودی کے ہندوتوا پر مبنی ایجنڈے کا نتیجہ قرار دیا۔ سکالرکرسٹوفر جعفرلوٹ نے ایسی پالیسیوں کی وجہ سے نسلی اور فرقہ وارانہ تقسیم کے گہرے ہونے کا انتباہ دیا ہے۔عالمی ناقدین نے بین الاقوامی برادری، خاص طور پر امریکہ پر لازم ہے کہ وہ ان وسیع مظالم کے خلاف کارروائی کرے۔