بھارتی ریاست منی پور میں جاری نسلی فسادات و کشیدگی عروج پر

 مرکزی شاہراہیں اوراہم سپلائی لائنز بند، طبی اور روزمرہ اشیاء کی قلت سے عوام پریشان
نئی دہلی (آن لائن) بھارتی ریاست منی پور میں جاری نسلی فسادات اور کشیدگی عروج پر پہنچ چکی ہے، جس کے نتیجے میں قومی شاہراہوں پر طویل ناکہ بندی نے پورے علاقے کو متاثر کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کے مختلف علاقوں، خاص طور پر چوراچند پور  اور دارالحکومت امفال کے درمیان اقتصادی روابط شدید متاثر ہوئے ہیں۔ اہم سپلائی لائنز بند ہونے کی وجہ سے سامان کی نقل و حمل میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ناکہ بندی کے نتیجے میں نہ صرف اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے بلکہ طبی سامان کی شدید قلت بھی پیدا ہو گئی ہے، جس نے مقامی آبادی کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ میزورام کے راستے سے سامان کی آمدورفت متاثر ہونے کے سبب ضروری اشیاء کے دام دوگنے ہو چکے ہیں۔