صحافیوں اور کیمرہ مینوں پر تشدد، پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید مقدمہ سے بری

 اسلام آباد(آئی این پی )صحافیوں اور کیمرہ مینوں پر تشدد کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان کو مقدمے سے بری کر دیا۔سینیئر سول جج احتشام عالم نے کیس کی سماعت کی۔تھانہ بنی گالہ پولیس نے نجی ٹی وی کیمرہ مین سمیت دیگر صحافیوں پر ہلا بولنے، دھمکانے اور تشدد کا نشانہ بنانے پر پی ٹی آئی کے سینٹیر فیصل جاوید سمیت دیگر کے خلاف 12 اگست 2022 کو مقدمہ درج کیا تھا۔