پشاور(آئی این پی)پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کو حفاظتی ضمانت دے دی۔سینیٹر فیصل جاوید کی مقدمات تفصیلات کے لئے دائر درخواست پر پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس ثابت اللہ نے سماعت کی۔ عدالت نے فیصل جاوید کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے 15اپریل تک حفاظتی ضمانت دے دی۔