خان آف قلات کا صاحبزادہ خضدارسے آرہا تھا نامعلوم مسلح افراد نے اغواکرلیا
کوئٹہ ( خصوصی رپورٹ)سوراب کے علاقے سے پرنس محمد خان احمد زئی کو ان کے 3 گن مینوں سمیت مسلح افراد اغوا کرکے لے گئے۔قلات پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ خان آف قلات خان سلیمان خان داؤد کے صاحبزادہ پرنس محمد خان احمد زئی گزشتہ شب اپنے 3 گن مینوں کے ہمراہ خضدار سے قلات آرہے تھے کہ سوراب اور قلات کے درمیان نامعلوم مسلح افراد انہیں گن مینوں کے ہمراہ اغوا کرکے اپنے ہمراہ لے گئے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس متعلقہ سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کی بحفاظت بازیابی کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں۔