کوئٹہ(آئی این پی )بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں امن فورس کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ریسکیو عملے نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔