ڈیرہ بگٹی میں واقع کنویں سے گیس کی پیداوار شروع

 اسلام آباد (آئی این پی ) بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں واقع کنویں سے گیس کی پیداوار شروع ہو گئی۔اوجی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ کنویں سے یومیہ پچاس لاکھ سٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس نکل رہی ہے۔گیس کی پیداوارکواچ گیس پراسیسنگ پلانٹ  سے کامیابی سے منسلک کردیاہے ۔او جی ڈی سی ایل نے اس حوالے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط کے ذریعے آگاہ کردیا ہے ۔