بلوچستان میں نئے صوبے، ڈیرہ بگٹی کے شہری بھی حمایت میں سامنے آگئے

ڈیرہ بگٹی (آن لائن) بلوچستان کے وسیع جغرافیائی رقبے اور دور دراز علاقوں تک بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق مشکلات کے تناظر میں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔ ڈیرہ بگٹی کے شہریوں نے بھی اس مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامی تقسیم کو مؤثر بنانے سے عوام کو سرکاری، طبی اور دیگر بنیادی سہولیات تک رسائی میں آسانی ہو سکتی ہے۔ ڈیرہ بگٹی کے شہریوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا وسیع رقبہ انتظامی امور اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ایک بڑی رکاوٹ ہے، جس کے باعث دور دراز علاقوں کے مکینوں کو مختلف سرکاری خدمات کے حصول کے لیے طویل سفر کرنا پڑتا ہے