(ن لیگ معاہدے کی خلاف ورزی کررہی ہے)وفاق میں ہمیں عزت نہیں دی جاتی(بلاول بھٹو)
حکومت کے ساتھ طے ہوا تھا پی ایس ڈی پی مشاورت سے بنائی جائے گی‘ آئینی ترمیم میں مصروف تھا اس دوران حکومت نے نہروں کی منظوری دے دی ‘جو ڈیشل کمیشن میں مساوی نمائدگی نہ دئیے جانے کے باعث احتجاجا الگ ہوا تھا
پاک امریکہ تعلقات بالکل بھی اچھے نہیں ہیں‘سندھ کے ساتھ ہمیشہ تفریق والا سلوک اپنایا جاتا ہے‘ فور جی انٹرنیٹ کے حوالے سے جھوٹ بولا جاتا ہے حکومت تھری جی سروس دے رہی ہے ‘حکومت دہشت گردی پر فوری ایکش لے
کراچی(آن لائن‘مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کے خلاف اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوے کہا ہے وفاق میں عزت دی جاتی ہے نہ سیاست کی جاتی ہے ۔ ن لیگ نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ۔ آئین سازی کے وقت وفاقی حکومت وعدوں سے پیچھے ہٹ گئی ۔ ایک ملک میں دونظام نہیں چل سکتے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا وفاقی حکو مت نے آئین سازی کے قوقت برابری بات کی تھی تاہم بعد میں وعدوں سے پیچھے ہٹ گئی ۔ ملک کی سب سے بڑی عدالت میں ہمیں نمائندگی نہیں دی گئی انہوں نے کہا حکومت کے ساتھ طے ہوا تھا کہ پی ایس ڈی پی مشاورت سے بنائی جائے گی ۔ چھبیسویں آئینی ترمیم میں مصروف تھا اس دوران حکومت نے نہروں کی منظوری دے دی ۔ انہوں نے کہا سیاست عزت کے لئے ہوتی ہے لیکن وفاق میں عزت کی جاتی ہے نہ سیاست ۔ تاہم حکومت سے ناراضگی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ کیونکہ سیاست میں ناراضگی نہیں چلتی ۔ انہوں نے کہا دنیا میں حکومت پارٹنرز کے ساتھ معائدوں پر عملدرآمد کرتی ہے لیکن ہمارے ہاں ایسا نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا جو ڈیشل کمیشن س میں مساوی نمائدگی نہ دئیے جانے کے باعث احتجاجا الگ ہوا ۔ اگر جوڈیشل کمیشن میں ہوتا تو آئینی بینچ میں فرق پر بات کرتا ۔ سندھ کے ساتھ ہمیشہ تفریق والا سلوک اپنایا جاتا ہے وفاقی آ ئینی بینچ کے لئے الگ ا ور سندھ کے لئے الگ طریقہ اختیار کیا گیا ۔ انہوں نے انٹرنیٹ کی بندش پر شدید رد عمل دیتے ہوے کہا انٹرنیٹ اور وی پی این کے معاملے پر حکومت بات کرتی تو سمجھاتے کہ اس مسئلے کو کس طرح حل کیا جائے ۔
فور جی انٹرنیٹ کے حوالے سے جھوٹ بولا جاتا ہے حکومت تھری جی سروس دے رہی ہے ۔ آج ٹیکنا لوجی کا دور ہے انٹرنیٹ سپیڈ بڑھانے کے بجائے اسے بند کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بلوچستان سے لے کر خیبر تک دہشتگردی پھیلی ہوئی ہے حکومت فوری ایکشن لے ۔ چینی ہمارے دوست اور بھائی ہیں انکی سیکیورٹی کے لئے سخت اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا ہم پاکستان کے کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہیں ۔ ذاتی تعلقات کی ڈپلومیسی میں اہمیت محدود ہوتی ہے ۔ پاک امریکہ تعلقات بالکل بھی اچھے نہیں ہیں ۔ جب میں وزیر خارجہ تھا اس وقت بھی امریکہ سے تعلقات زیادہ بہتر نہیں تھے ۔ انہوں نے کہا جسٹس یحیی آفریدی کو چیف جسٹس بنایا گیا جبکہ آئینی بینچ کا سربراہ جسٹس امین الدین کو بنایا گیا ۔ آئینی بینچ فیصلے کے وقت کچھ علاقوں سے ججز موجود نہیں تھے ۔ دیہی علاقے سے سپریم کورٹ میں جج ہوتے تو برابر کی بات کرتا ۔