لاہور(نیٹ نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کا ساتھ دیا، ہم نے کوئی مراعات نہیں مانگیں، حکومت کو وعدے پر عمل درا?مد کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شیری رحمٰن نے کہا کہ جن وعدوں پر عمل نہیں کیا گیا، ان پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کو مزید وقت دینے کی بات ہوئی ہے، اگلے ماہ پھر اجلاس میں وعدوں پر عمل درا?مد کا جائزہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے وزیرِ اعظم سیملاقات پر بریفنگ دی، ملک میں غربت کا مقابلہ کرنا ہماری لیے ضروری ہے، جہاں جہاں سیلاب ا?یا ہم نے ریلیف کا مطالبہ کیا۔پی پی رہنما نے کہا کہ بلاول بھٹو نے متاثرہ علاقوں کے دورے کیے، امداد تقسیم کی، وفاقی حکومت کو سراہتے ہیں، بلاول بھٹو کی تجاویز مانی گئیں۔اْن کا کہنا ہے کہ سانحہ? کارساز کسی سیاسی جماعت پر سب سے بڑا حملہ تھا، پیپلز پارٹی ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنی رہی، ہم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔شیری رحمٰن نے کہا کہ پیپلز پارٹی دہشت گردی سے متعلق تمام چیلنجز کو سمجھتی ہے، ہم نے ہمیشہ دہشت گردی کی مخالفت کی اور ہمیشہ ا?واز اٹھائی ہے۔