مسلمان کمیونٹی سے کیے گئے وعدوں کو پورا کر رہے ہیں:صدر ٹرمپ

مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کیلئے بھرپور کوششیں کرر ہے ہیں، وائٹ ہائوس میں افطار ڈنر سے خطاب 
 واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مسلمان کمیونٹی سے کیے گئے وعدوں کو پورا کر رہے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہائوس میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں امریکی مسلمانوں نے صدارتی الیکشن میں ہماری حمایت کی، تمام افراد جنہوں نے ہماری بھرپور حمایت کی ان کو رمضان کی مبارکباد۔ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کیلئے میری انتظامیہ بھرپور کوششیں کررہی ہے۔