دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا نمبر ، دہلی دوسرے اور کلکتہ تیسرے نمبر پررہا ‘حد نگاہ کم ہونے پر موٹر ویز بند
لاہور(سپیشل رپورٹر)دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر برقرار ہے جبکہ بھارتی شہر دہلی دوسرے اور کلکتہ تیسرے نمبر پر رہے۔پنجاب میں شدید دھند اور اسموگ کا راج برقرار ہے ،تعلیمی اداروں کی بندش بھی لاہور کو تاحال اسموگ کے جال سے نہ نکال سکی ،حد نگاہ کم ہونے پر کئی مقامات سے موٹرویز کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ۔شدید دھند اور اسموگ کے باعث موٹروے ایم 2 شیخوپورہ سے کوٹ مومن تک، ایم 3 لاہور سے درخانہ تک اور موٹروے ایم 5 شیر شاہ سے ظاہر پیر تک بند کر دی گئی۔شدید دھند اسموگ کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی بند کر دی گئی ۔دنیا آلودہ ترین شہروں میں پاکستا ن کا شہر لاہور پہلے نمبر پر رہا جبکہ بھارتی شہر دہلی دوسرے اور کلکتہ تیسرے نمبر پر رہے‘دریں اثناء سموگ اور دھند کے باعث اچانک سردی نے انٹری ڈال دی‘لاہور میں ٹھنڈی ہوا چلتی رہی‘لوگوں نے سردی سے بچنے کے لئے گرم کپڑے نکال لئے