اسلام آباد ،لاہور (خصوصی رپورٹ )محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند اور اسموگ پڑنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے پانچ دسمبر سے گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونحوا اور کشمیر میں تیز ہواو?ں کے ساتھ مختلف مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔چھ دسمبر کو گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونحوا اور کشمیر میں بارش اور برفباری جبکہ سات دسمبر کو گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے