ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے، دعا کریں روشنی ہو:شیخ رشید

  راولپنڈی(آئی این پی ) سابق وفاقی وزیر و سربراہ عوامی مسلم لیگ پاکستان شیخ رشید نے کہا ہے  ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے دعا کریں روشنی ہو جائے۔بدھ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ 36 ہزار مقدمات 4 ماہ میں کیسے مکمل ہوں گے؟ ان مقدمات کا 4 ماہ میں پایہ تکمیل تک پہنچانا کافی مشکل ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے دعا کریں کہ روشنی ہو جائے، پاکستان ترقی کرے اور غریب بہتر ہو جائے۔و