بھارت سے آنے والی تیز ہواوں نے لاہور میں فضائی آلودگی انڈیکس ایک ہزار پر پہنچا دیا ‘ شہری بیمار ہونے لگے‘آئندہ 48 گھنٹے سموگ کی شدت برقرار رہے گی:ماہرین
امریکی خلائی ادارے ناسا نے بھی تیز ہواو¿ں کا میپ جاری کردیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے بھارت میں فصلوں کی باقیات جلانے سے اٹھنے والا شدید دھواں پاکستان میں داخل ہورہا ہے
لاہور(سپیشل رپورٹر‘مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں گرین لاک ڈاؤن بھی سموگ میں کمی نہ لا سکا اور فضائی آلودگی کے باعث عوام کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی ہے جبکہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بدستور سرفہرست ہے ۔ رپورٹ کے مطابق لاہور شہر میں لگنے والے 11 علاقوں کے گرین لاک ڈاؤن بھی اسموگ میں کمی نہ لا سکے، شہر میں فضائی آلودگی کا گزشتہ سالوں کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے۔ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور شہر میں انڈیکس 1067 ہوگیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں حد نگاہ صفر ہو گئی ہے۔ بھارت سے آنے والی تیز ہواو¿ں نے لاہور میں فضائی آلودگی انڈیکس ایک ہزار پر پہنچا دیا جس کے باعث شہری بیمار ہونے لگے۔موسمیاتی ماہرین نے شہریوں کو خبردار کر دیا کہ آئندہ 48 گھنٹے سموگ کی شدت برقرار رہے گی۔امریکی خلائی ادارے ناسا نے تیز ہواوں کا میپ جاری کردیا جس کے مطابق بھارت میں فصلوں کی باقیات جلانے سے اٹھنے والا شدید دھواں پاکستان میں داخل ہوگیا۔ناسا نے فضائی امیج بھی جاری کر دیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے بھارتی علاقوں میں بڑے پیمانے پر فصل کی باقیات جلانے سے سموگ میں شدت آئی،بھارت سے آنے والی تیز رفتار ہوا کے ساتھ دھواں بھی پاکستانی علاقوں میں داخل ہوگیا۔موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی علاقوں میں بڑے پیمانے پر فصلوں کی باقیات جلانے سے سموگ میں تیزی سے اضافہ ہوا۔گرین اسمارٹ لاک ڈاو¿ن والے ایریاز میں حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا اور چوبیس گھنٹوں میں 6 لاکھ سے زائد جرمانے کیے گئے۔ آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم کی مدد سے بھی ای چالاننگ کا سلسلہ جاری ہے۔