قاہرہ، ٹوکیو‘چین کے گوانگز‘ فلپائن کے منیلا اور بھارت کے کولکتہ شہر کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے:رپورٹ
کراچی (آئی این پی )کراچی شہر 2025 سے 2030 کے درمیان دنیا کے 10 بڑے شہروں میں شامل ہو جائے گا، کیونکہ اس کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور توقع ہے کہ یہ اضافہ صدی کے وسط تک جاری رہے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ ورلڈ اربنائزیشن پروسپیکٹس 2025 کے مختصر نتائج میں بتایا گیا ہے کراچی 2050 تک تقریبا 3 کروڑ 30 لاکھ کی متوقع آبادی کے ساتھ دنیا کے پانچویں بڑے شہر کی فہرست میں آ سکتا ہے، اور آبادی کے لحاظ سے قاہرہ( 3 کروڑ 20 لاکھ )، ٹوکیو( 3 کروڑ 10 لاکھ) , چین کا گوانگزو 2 کروڑ 90 لاکھ ، فلپائن کا منیلا 2 کروڑ 70 لاکھ اور بھارت کا کولکتہ 2 کروڑ 40 لاکھ کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے