ملک کو موسمیاتی مسائل سے نمٹنے کے لئے 2030 تک ساڑھے تین سو ارب ڈالر درکار ہیں
آبی وسائل 75 فیصد متاثر ہو چکے:اقوام متحدہ کی کلائمیٹ فنانسنگ اور پالیسی تجاویز رپورٹ جاری
اسلام آباد (آئی ا ین پی)پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہ پہلے دس ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے،جس کو موسمیاتی مسائل سے نمٹنے کے لئے دو ہزار تیس تک ساڑھے تین سو ارب ڈالر درکار ہیں۔رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کے آبی وسائل 75 فیصد متاثر ہو چکے جبکہ 90 فیصد آبادی براہ راست متاثر ہونے کے خدشات کی زد میں ہیں،سمندر کی مسلسل بلند ہوتی سطح سیملک کی ایک تہائی زمین کو خطرات لاحق ہییں، ہیٹ ویوو، گلاف، زمینی کٹاو، صحت کے مسائل اور فوڈ سیکیورٹی جیسے مسائل درپیش ہیں،سیلاب،خشک سالی اور گرمی کے باعث ہرسال 14 فیصد جی ڈی پی ضائع ہو جاتا ہے،2050 تک یہ نقصانات 20 فیصد تک پہنچنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہاگیا ہیکہ جنوبی پنجاب،جنوبی سندھ،کے پی اور بلوچستان کے مختلف علاقے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث مسلسل پسماندگی اور غربت کا شکار ہیں