صدر زرداری قتل سازش کیس، شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(آئی این پی ) صدر مملکت آصف علی زرداری کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد یاسر محمود نے آصف علی زرداری کو قتل کرنے کی سازش کے کیس میں شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا۔وکیل صفائی سردار رازق کا کہنا تھا شیخ رشید احمد پر درج ایف آئی آر میں قوانین کو فالو نہیں کیا گیا، شیخ رشید پر تو پرائیویٹ شخص کے خلاف بات کا الزام ہے۔