راولپنڈی(آئی این پی )سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی عمرہ روانگی سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل پر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں اپیل کی سماعت ڈویژن بینچ جسٹس جواد حسن اور جسٹس طارق محمود باجوہ نے کی۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مقف اختیار کیا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کے باعث شیخ رشید کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالا گیا ہے۔ عدالت عمرہ جانے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔