پشاور(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ارکان پنجاب اسمبلی کو 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے مشاورت کے لیے آج پشاور طلب کرلیا۔ سابق خاتون اول بشری بی بی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اہم پیغام ارکان اسمبلی کو پہنچائیں گی جب کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے بھی احتجاج کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔