ڈی چوک احتجاج میں کنٹینر سے گرانے پر ہلاک ہونے والا کارکن زندہ نکلا‘ علی امین گنڈا پور سے ملاقات کیلئے پہنچ گیا

پشاور(آئی این  پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے 26 نومبر کو اسلام آباد میں ہوئے احتجاج کے دوران کنٹینر سے گرایا جانے والا کارکن طاہر عباس منظر عام پر آگیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل اس کی ہلاکت کی خبریں دم توڑ گئی ہیں۔پی ٹی آئی نے بیان میں کہا کہ طاہر عباس کو علاج کے بعد وزیراعلی ہاوس خیبرپختونخوا منتقل کر دیا گیا ہے۔جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے  اس کارکن کو ایمبولینس سے اتار کر وزیراعلی ہائوس منتقل کیا گیا ہے جہاں وزیراعلی علی امین گنڈاپور اس کارکن سے ملتے ہوئے اور اسے چادر پہناتے دیکھے جا سکتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما اور ترجمان شیخ وقاص اکرم کو بھی ان کے ہمراہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔ جبکہ کارکن کے دونوں ہاتھوں پر پلستر بندھا ہوا ہے۔