فوجی قیادت کیلئے طیارہ خریدنے کی خبریں بے بنیاد ہیں:سرکاری ذرائع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہ خبریں بالکل بے بنیاد اور غلط ہیں کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی  نے فوجی قیادت کے لیے لینیج 1000 (Lineage-1000) جیسا نیا پرتعیش ایگزیکٹو جیٹ خریدنے کے لیے 1.094 ارب روپے منظور کئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منظور شدہ 1.094 ارب روپے کی یہ رقم کسی نئے جہاز کی خریداری کے لیے نہیں بلکہ وزیراعظم کے استعمال میں پہلے سے موجود طیارے کی دیکھ بھال ، اوور ہالنگ اور لاجسٹکس کے لیے مختص کی گئی ہے، جس کی ذمہ داری وزارتِ دفاع کے پاس ہے۔مالیاتی اعداد و شمار بھی نئے جہاز کی خریداری کی افواہوں کی نفی کرتے ہیں، لینیج 1000 جیسے بڑے اور جدید بزنس جیٹ کی اصل قیمت کروڑوں ڈالر (تقریباً 2.5 سے 5 کروڑ امریکی ڈالر، یعنی 7 سے 14 ارب پاکستانی روپے) ہوتی ہے۔