اسلام آباد (آئی این پی) دفترخارجہ نے سیکرٹری جنرل نارویجین پناہ گزین کونسل کے بیان پررد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مناسب ہوتا دنیا نے جنگ کے بعد افغان عوام کو تنہانہ چھوڑا ہوتا۔ دفتر خارجہ نے ناروے پناہ گزین کونسل کے سیکرٹری جنرل جان ایگلینڈکی جانب سے افغانستان کی انسانی صورتحال کی طرف توجہ مبذول کرانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مناسب ہوتا دنیا نے جنگ کے بعد افغان عوام کو تنہانہ چھوڑا ہوتا۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے 40 سال40 لاکھ سے زائد افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کی اور واپس بھیجے گئے افراد کے پاس رہائش کی قانونی دستاویزات نہیں تھیں