رواں ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح جاری، ادارہ شماریات نے تفصیلات فراہم کر دی

رواں ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح جاری، ادارہ شماریات نے تفصیلات فراہم کر دی

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 9 اشیاء سستی ہوئیں جبکہ 27 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایک ہفتے میں ایل پی جی 13.28 فیصد مہنگی ہوئی، انڈوں کی قیمت میں 2.23 اور مرغی کی قیمت میں 2.13 فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں دال ماش 1.74 اور مٹن 1.54 فیصد مہنگا ہوا۔رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ دودھ، دہی، بیف اور دال مسور کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 6.03 فیصد، لہسن 3.38 فیصد، آلو 1.22 فیصد اور پیاز 1.21فیصد سستے ہوئے۔