بابر اعظم بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہوں گے:سرفراز احمد

بابر اعظم بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہوں گے:سرفراز احمد

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بابر اعظم دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

پاکستان بمقابلہ بنگلادیش ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ کل سے سلہٹ میں شروع ہو رہا ہے، جہاں میزبان ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔پریس کانفرنس میں سرفراز احمد نے کہا کہ بابر اعظم پی ایس ایل میں اچھی فارم میں نظر آئے اور تکنیکی طور پر مضبوط دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ وہ ذہنی طور پر بھی فریش ہیں، جس سے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تنقید کھیل کا حصہ ہے اور ٹیم سوشل میڈیا کی باتوں سے متاثر نہیں ہو رہی، تمام توجہ اگلے میچ پر مرکوز ہے۔

ہیڈ کوچ کے مطابق پلیئنگ الیون کا حتمی فیصلہ ٹاس کے بعد کیا جائے گا، جبکہ بارش کے باعث ممکنہ تبدیلیوں کا بھی امکان ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ محمد رضوان بھی بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ میں اہم کردار ادا کریں گے۔سرفراز احمد نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد ٹیم مایوس ضرور ہے، لیکن اگلے میچ میں کم بیک کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔