سرفراز احمد کا ٹیم کی کارکردگی پر اظہارِ مایوسی، دوسرے ٹیسٹ میں تبدیلیوں کا عندیہ

سرفراز احمد کا ٹیم کی کارکردگی پر اظہارِ مایوسی، دوسرے ٹیسٹ میں تبدیلیوں کا عندیہ

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 90 رنز کی شکست کے بعد پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے دوسرے میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیم کی بیٹنگ کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی، خاص طور پر دوسری اننگز میں بیٹرز نے مایوس کیا، جو شکست کی بڑی وجہ بنی۔ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پہلی اننگز میں برتری حاصل کرنی چاہیے تھی لیکن اہم موقع ضائع ہوگیا۔ انہوں نے امام الحق کی بیٹنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر وہ مزید صبر کے ساتھ کھیلتے تو ٹیم بہتر پوزیشن میں آ سکتی تھی۔سرفراز احمد نے تیسرے روز بولرز کی کارکردگی پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کو آٹھویں وکٹ کے لیے 61 رنز کی شراکت بنانے کا موقع نہیں دینا چاہیے تھا۔انہوں نے پانچ بولرز کے ساتھ میدان میں اترنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا تھا۔ سرفراز نے بتایا کہ سعود شکیل اور عبداللہ شفیق دوسرے ٹیسٹ کے لیے انتخاب کے لیے زیر غور ہیں۔