عمران خان نے صورتحال بگاڑ دی، مذاکرات کا امکان نہیں: رانا ثناء اللہ

عمران خان نے صورتحال بگاڑ دی، مذاکرات کا امکان نہیں: رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے اب مذاکرات کے کوئی امکانات نہیں رہے۔

رانا ثناء اللہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حالیہ ٹوئٹ کے بعد صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ معاملہ بہتری کے بجائے مزید خرابی کی طرف چلا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو پارلیمان میں مذاکرات کی پیش کش کی تھی، اور یہ پیش کش اب بھی اپنی جگہ موجود ہے کیونکہ وزیراعظم نے اسے واپس نہیں لیا۔ تاہم موجودہ حالات میں مذاکرات کے دروازے عملی طور پر بند ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔اس سے قبل رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان میں پی ٹی آئی کو ایک مرتبہ پھر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ جمہوریت مکالمے سے آگے بڑھتی ہے، ڈیڈلاک سے نہیں۔

 انہوں نے واضح کیا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش آج بھی برقرار ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بھی مؤقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی نے بات چیت کا موقع ضائع کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب "کسی انتشاری، دہشت گرد یا انتہاپسند سوچ رکھنے والے سے مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں"۔