منی پور میں عیسائی مذہبی رہنماؤں پر گھات لگا کر کیے گئے حملے میں مذہبی تنظیم کے صدر سمیت 3 رہنما ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مذہبی رہنما ایک علاقے سے گزر رہے تھے، جہاں نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کر دیا۔واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی ہے، جبکہ مقامی تنظیموں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔احتجاج کے باعث کاروباری مراکز، سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہے، جبکہ مختلف علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔