20افراد کا گودام پر دھاوا،2ملازم زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقے مصری شاہ میں آہنی راڈز اور ڈنڈوں سے لیس 20 سے زائد مسلح افراد نے مبینہ ذاتی رنجش پر ایک گودام پر دھاوا بول دیا، واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے ڈنڈوں اور آہنی راڈز کا آزادانہ استعمال کرتے ہوئے گودام میں موجود شہریوں اور ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈنڈا بردار افراد گودام ملازمین پر حملہ کر رہے ہیں۔مسلح تصادم کے دوران گودام کے 2 ملازمین زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد فراہم کردی گئی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہیپولیس ذرائع کے مطابق حملے میں شامل متعدد افراد کے افغان باشندے ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے، جبکہ 13 سے زائد نامعلوم افراد کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث تمام افراد کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔