آبنائے ہرمز پر ایران کے لگائے گئے یکطرفہ قوانین ختم کرائے جائیں:6عرب ممالک کا اقوام متحدہ کوخط

نیویارک( آئی این پی )چھ عرب ممالک نے اقوام متحدہ  سے آبنائے ہرمز پر ایران کی جانب سے لگائے گئے یک طرفہ قوانین واپس لینے کا مطالبہ  کیا ہے ۔ عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق یہ مطالبہ بحرین ، کویت ، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، قطر اور اردن کی جانب سے  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل  انتونیو گوتریس کی جانب سے  لکھے گئے  خط میں کیا گیا ہے ۔  خط کے متن میں  میں کہا گیا کہ کوئی ملک یک طرفہ قوانین مسلط نہیں کرسکتا۔