معاہدہ نہ ہوا تو پھرپہلے سے زیادہ شدت سے حملے ہوں گے : امریکی صدر‘آبنائے ہرمز سے محفوظ آمدورفت کو یقینی بنایا جائے گا : ایرانی اسلامی انقلابی گارڈ
واشنگٹن، تحران( آن لائن )امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے اگر ایران طے شدہ معاہدے کی شرائط پر عمل کرتا ہے تو امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جاری کشیدگی ختم ہو سکتی ہے اور اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز دوبارہ کھل سکتی ہے۔ٹرمپ نے اپنے سوشل پلیٹ فارم پر بیان میں کہا کہ اگر ایران معاہدے کی شرائط پر عمل کرتا ہے اگرچہ یہ ایک ‘‘بڑا مفروضہ’’ ہے تو خطے میں جاری صورتحال میں نمایاں بہتری آ سکتی ہے اور اقتصادی و بحری پابندیاں ختم کی جا سکتی ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے معاہدے پر عمل نہ کیا تو فضائی حملوں کا آغاز ہو سکتا ہے، اور یہ کارروائی پہلے کے مقابلے میں زیادہ شدت اور پیمانے کی ہو سکتی ہے۔۔دوسری جانب ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور کی بحریہ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے محفوظ آمدورفت کو یقینی بنایا جائے گا اور امریکی دھمکیوں کے خاتمے کے بعد نئی انتظامی ترتیبات نافذ کی جائیں گی۔