بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی نا قابل قبول ، کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد کو دہشتگردی قرار نہیں دیا جاسکتا، عاصم افتخار
نیویارک(یواین پی )اقوام متحدہ میںپاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے دہشتگردی کو عالمی امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کو فوری طور پر دہشت گرد تنظیم قرار د ینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی دہشت گردانہ کارروائیوں سے بین الاقوامی امن و سلامتی کو لاحق خطرات سے متعلق حالیہ بریفنگ کے دوران کیا ۔عاصم افتخار احمد نے کہا کہ بیرونی سرپرستی اور غیر ملکی فنڈنگ سے چلنے والے دہشت گرد پراکسی نے حالیہ دنوں بلوچستان میں 48 بے گناہ شہریوں کوشہید کیا۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے جواب دیا۔ عاصم افتخار نے عالمی برادری کو خبردار کیا کہ دہشت گردی کا منظرنامہ تیزی سے بدل رہا ہے۔عاصم افتخار احمد نے کہا کہ بیرونی سرپرستی اور غیر ملکی فنڈنگ سے چلنے والے گروہ، جن میں ٹی ٹی پی اور بی ایل اے شامل ہیں، افغانستان کی سرزمین سے سرگرم ہیں اور انھیں مشرقی ہمسائے کی پشت پناہی حاصل ہے۔انھوں نے بتایا کہ بلوچستان میں حالیہ حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 48 عام شہری شہید ہوئے جبکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں بی ایل اے کے 145دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔پاکستانی مندوب نے خبردار کیا کہ دہشت گردی کا منظرنامہ تیزی سے بدل رہا ہے