چین کے تجربات کو پنجاب کی ترقی کیلئے استعمال کر رہے ہیں: مریم اورنگزیب

سینئر صوبائی وزیر  سے چین کے لاہور میں قونصل جنرل سن یان کی ملاقات ،  منصوبوں کے حوالے سے  تبادلہ خیال 
 لاہور (سپیشل رپورٹر) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا  ہے  چین کے تجربات کو پنجاب کی ترقی کے لئے بروئے کار لارہے ہیں، سفارتی تعلقات کے 75 سال چین اور پاکستان کی بے مثال دوستی کے روشن باب ہیں،  وزیراعلی مریم نوازشریف نے تاریخی موقع کو شایان شان طریقے سے منانے کی ہدایت کی ہے ۔  ان  خیالات کا اظہار انہوں نے  چین کے لاہور میں قونصل جنرل سن یان سے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔  قونصل جنرل سن یان کی قیادت میں چین کے سفارتی اوفد کی آمد پر انکا پر تپاک خیرمقدم کیا،  علاوہ ازیں مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی طرف سے چین کی قیادت اور عوام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔دونوں قائدین نے چین اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا اور مزید منصوبوں کے حوالے سے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔