پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاندانوں کا عالمی دن آج منایا جائے گا

جہانیاں(آن لائن)پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاندانوں کا عالمی دن آ ج منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصدعوام میں خاندانوں کی اہمیت،خاندانی زندگی کے متعلق شعور و آگہی اور اس کی ضرورت کو اجاگر کرنا ہے۔خاندانوں کے عالمی دن کے حوالے سے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی  منعقدہ تقریبات میںمشترکہ خاندانی نظام کی اہمیت و ضرورت کے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی۔