جہانیاں(آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہاتھ دھونے کا عالمی دن ’’ گلوبل ہینڈ واشنگ ڈے ‘‘ 15اکتوبر بروزبدھ منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصدصابن کے ساتھ ہاتھ دھونے کی عادت سے مختلف بیماریوں سے محفوظ رہنے کی اہمیت کے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔اس دن کی مناسبت سے مختلف پرائیویٹ کمپنیوں اور سماجی تنظیموں کی جانب سے سکولوں ،کالجز اور دیگر اداروں میںتقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں بچوں اور نوجوانوں کو ہاتھ دھونے کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا۔ہاتھ دھونے کا عالمی دن صرف سکولوں کے بچوں کیلئے منایا جاتا ہے لیکن ہر شخص صابن سے ہاتھ دھو کراس دن کے منانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔