جلد قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: جنید انوار چودھری‘کراچی میں پاکستان میری ٹائم اکیڈمی کا دورہ
کراچی(آن لائن)وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کراچی میں پاکستان میری ٹائم اکیڈمی کا دورہ کیا اورپاکستان میری ٹائم اکیڈمی کو ڈگری ایوارڈنگ ادارہ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں بل جلد قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ جنید انوار چوہدری نے کہا کہ اکیڈمی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے اصلاحات جاری، پاکستان میری ٹائم اکیڈمی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کا ہدف ہے