ریاست مخالف ٹویٹ ، فلک جاوید کے خلاف کیس کی سماعت ملتوی

لاہور(آئی این پی )فلک جاوید کے خلاف ریاست کے خلاف ٹویٹ کرنے کے کیس کی سماعت21 جون تک ملتوی ہوگئی۔ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار نعیم نے فلک جاوید کے خلاف ریاست کے خلاف ٹویٹ کرنے کے کیس کی سماعت کی،عدالت میں فلک جاوید پر فرد جرم عائد ہونا تھی ،وکلا نے فلک جاوید کو بری کرنے کی درخواست فائل کر دی ۔ایڈیشنل سیشن جج نے ایف آئی اے کو 21جون کے لئے نوٹس جاری کر دیا۔